اہم خبریں قومی خبریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی منتخب….

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ہے، چودھری پرویزالٰہی نے201 ووٹوں سے اپوزیشن کے امیدوارکو شکست دی جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوارچوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں،خفیہ رائے شماری کے ذریعے چودھری پرویزالٰہی کو201 ووٹ



ڈالے گئے۔ جبکہ چوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔ خفیہ رائے شماری میں 349 ارکان اسمبلی نے حصہ لیا۔ پرویز الٰہی کو اپوزیشن امیدوار کے مقابلے میں 54 ووٹ زیادہ ملے ہیں،
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے بھی 10ارکان اسمبلی نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالے ہیں ،جس پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ن لیگ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے. بشکریہ اردو پائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *