اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں دہشت گردکی پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ….

سعودی عرب کے شہر ریاض پولیس نے ایک دہشت گردشہری کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ مطلوب شخص نے گرفتاری سے پہلے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں اسے زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری فواز الحربی داعش کی فکر سے متاثر ہوکر ملک میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار



کرنے کے لئے خصوصی فورس تشکیل دی جس نے اسے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب رات ایک بجے ایک مقام پر گھیر لیا۔ پولیس کا گھیراؤ محسوس کرتے ہی اس نے فائر کھول دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے اس کا البکیریہ کمشنری میں سراغ لگالیا،

اس کی گاڑی کا گھیراؤ کیا گیا اور اس سے خود کو حوالے کرنے کا کہا گیا تاہم وہ گاڑی سے اترا اور اپنے جسم پر کوئی ایسی چیز سے لپیٹ دیا جو دور سے دھماکہ خیز بیلٹ کے مانند تھی،

اس نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی تو پولیس نے جوابی کارراوئی کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا۔ بعد ازاں اسے گرفتار کرکے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے کلاشنکوف ، 359گولیاں، 5میگزینز، پسٹل اور اس کی 30گولیاں برآمد ہوئیں۔ بشکریہ اردو نیوز سعودی عرب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *