اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیساتھ کیسا سلوک کیا جارہا ہے؟ ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے افراد پھٹ پڑے

سعودی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم مزید سو پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے ڈی پورٹ ہونے کے بعد مذکورہ پاکستانی سعودی ائیر لائنز کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے سو پاکستانیوں کی سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال اورامیگریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام افراد کو گھروں میں جانے کی اجازت دیدی

لاہور پہنچنے پر مسافروں کا کہنا تھا کہ بیشتر مسافروں کی سفری دستاویزات کی موجودگی کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر جیلوں میں ڈال دیا جہاں انہیں تین ماہ کی سزا کاٹنے کے بعد ڈی پورٹ کر کے لاہور بھیج دیا گیا تھا واپس آنے والے پاکستانیوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو رہا کروانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں
Ujaly.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *