اہم خبریں قومی خبریں

مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے متعلق کیا کہا ؟

جمعرات کے دن کو سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مختص کیا گیا تھا۔۔مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ن لیگی رہنماؤں نے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے رہنماؤں میں سینیٹر مشاہد حسین سید، میرحاصل بزنجو،، پرویز ملک ،،،طلال چوہدری،،، زبیر محمود اور غلام دستگیر کے علاوہ صاف پانی کمیشن کے سابق سربراہ قمرالاسلام کے بچے شامل تھےسینیٹر مشاہد حسین سید نے ملاقات کے دوران نواز شریف کو گزشتہ روز ہونے والے قومی



اسمبلی کے اجلاس سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ کل ہم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو ٹف ٹائم دیا۔ وہ کل کافی پریشان تھے۔ اس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں میں نے بھی اخبار میں پڑھا ہے کہ عمران خان اسمبلی میں پریشان دکھائی دئیے،

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں میاں نوازشریف ،،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ جب کہ ملاقات کے دوران مریم نواز مگ میں چائے پیتی رہیں ۔ نواز شریف نے ملاقات کرنے والوں سے مختلف امور پر گفتگو کی اس دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے،تاہم مشکل وقت آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ بشکریہ اردو پائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *