وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمن کی خدمت کے لئے مستعد ہیں ۔امور صحت کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے میدان عرفات میں 4 اسپتال قائم کئے ہیں جن کی مجموعی گنجائش 6 سو بستروں کی ہے ۔ الرحمہ اسپتال ، عرفات جنرل اسپتال ، نمرہ اسپتال اور میدان عرفات کے
مشرقی علاقے میں قائم کیا گیا چوتھا اسپتال شامل ہے ۔ اسپتالو ں کے علاوہ میدان عرفات کے مختلف مقامات پر 46 طبی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیںجو ہر طرح کے طبی آلات سے لیس ہیں ۔ تمام اسپتالوں اورطبی مراکز میں اہم اور عام استعمال ہونے والی ادویات بھی وافر مقدار میں پہنچا دی گئی ہیں ۔ عرفات میں جبل الرحمہ کے قریب اسپتال میں 140 بستروں کا ہے جبکہ نمرہ اسپتال میں 90 ، عرفات کے مشرق میں قائم کئے گئے اسپتال میں بستروں کی گنجائش 230 جبکہ عرفات جنرل اسپتال میں 300 ہے .. بشکریہ اردو نیوز