اہم خبریں سعودی عرب خبریں

غیر قانونی عازمین کو سفرکرانے پر 6 ماہ قید اور 50ہزار ریال جرمانہ…..

ریاض …….. سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے سفر حج کرنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائیگی.

6ماہ تک قید اور 50ہزار ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ ایک سے زیادہ عازم حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پرجرمانہ بڑھتا چلا جائیگا.

اگر غیرقانونی طریقے سے عازم حج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والا غیر ملکی ہوگا تو اسے قید کی مدت پوری کرنے پر مملکت سے بیدخل بھی کردیا جائیگا۔ ہر حال میں مقامی اخبار ات میں تشہیر بھی ہوگی اسکا خرچ بھی خلاف ورزی کرنے والے سے وصول کیا جائیگا.

پہلی بار خلاف ورزی پر 15دن قید، 10ہزار ریال جرمانہ، دوسری بار پکڑے جانے پر 2ماہ قید اور 25ہزار ریال جرمانہ اور تیسری بار گرفتاری پر 6ماہ قید اور 50ہزار ریال کاجرمانہ ہوگا
بشکریہ اردو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *