اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کے اقامے کی تجدید کے حوالے سے اہم ترین خبر آ گئی….

سعودی حکومت نے تارکین وطن کے اقامے کی توسیع کو کرائے کے معاہدے سے مربوط کرنے کا عندیہ دیدیا۔وزارت آبادکاری کے ماتحت ”ایجار “پروگرام اس اسکیم پر عملدرآمد کیلئے زور ڈال رہا ہے۔اسٹراٹیجک ادارے کے ڈائریکٹر عبدالرحمن السماری نے مکہ اخبار
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعدد سرکاری اداروں کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت غیر ملکیوں کے ورک پرمٹ کا اجرا اس وقت تک نہیں ہوگا تاوقتیکہ وہ سعودی کابینہ کی قرارداد292کے تحت ”ایجار“نیٹ ورک پر کرائے کے معاہدے کا اندراج نہ کرالیں.

السماری نے جدہ میں غیر منقولہ جائدادوں کے ثالثوں کے ساتھ مقررہ پروگرام کے دوران واضح کیا کہ ایجار پروگرام سے عمارتوں کے مالکان اور کرایہ داروں کے مفادات محفوظ ہونگے۔ اجلاس میں 700ثالث موجود تھے۔ السماری نے اس موقع پر کرائے کے معاہدے کی دفعات کو واضح کیا۔.

یاد رہے کہ ایجار پروگرام 12فروری 2018ءکو باقاعدہ طور پر جاری کیا گیا ہے
اور یہ کثیر المقاصد پروگرام ہے۔ سعودی عرب کی تازہ ترین نیوز اپ ڈیٹ ،اقامہ قوانین ، ٹریفک قوانین ،وزٹ ویزا اور فیملے ویزا انفارمیشن ،ھروب مطلوب یا اقامہ پر مکتب العمل فیس سے متعلق انفارمیشن کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں
تا کہ آپ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں سے ہر لمحہ باخبر رہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *