اہم خبریں قومی خبریں

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود برداشت کرتا تھا، نواز شریف نے اعلان کر دیا….

احتساب عدالت میں آج سابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف العزیزیہ فلیگ شپ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل روانہ ہونے سےقبل عدالت کے باہر سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات خود اُٹھاتا تھا ، انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم ہاؤس



کے اخراجات کی ادائیگی خود کی ہے اور اس کے ثبوت چیکس کی صورت میں موجود ہیں۔ صحافی نے سابق وزیرا عظم سے سوال کیا کہ کیا آپ عید ہمارے ساتھ منا رہے ہیں؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔ دوسری جانب ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیرا عظم نے تمام گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر احسن اقبال نے کہا کہ صرف باتیں ہی ہوں گی عمل کچھ نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ آج صبح احتساب عدالت نمبر دو کے جج نے میاں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر خواجہ حارث کی دونوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ سنانےکی استدعا منظور کر لی گئی۔ احتساب عدالت نے دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم جاری کر دیا۔ اس موقع پر خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نمبر1نے بھی تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر عدالت نےصرف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ریفرنسزکا فیصلہ ایک ساتھ نہ آنےکے باعث دیگر 2ریفرنسز اس عدالت منتقل ہوئے۔ ریفرنس کی سماعت کے لیے سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے احتساب



عدالت پہنچایا گیا۔ اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر دو افراد نے نواز شریف کے قافلے پر گُل پاشی کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے نیب ریفرنس سماعت کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت میں موجود تھی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کارکنوں نے بکتر بند گاڑی کو گھیرے میں لے لیا تھا جبکہ نواز شریف کو لینڈ کروزر گاڑی میں عدالت لایا گیا جس کے بعد انہیں عقبی دروازے سے اندر لے جایا گیا۔…….بشکریہ اردو پائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *