اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی حکومت نے ویزامدت سے زیادہ قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے بھاری جرمانہ عائد کردیا

مکہ مکرمہ – – – – – – سعودی حکومت نے ویزامدت سے زیادہ قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے


بھاری جرمانہ عائد کردیا ، عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا مدت سے زائد سعودی عرب میں قیام کرنے والے سے 50 ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جا سکتا ہے

جبکہ چھ ماہ سعودی جیل میں گزارنا ہونگے اورذمہ دار ٹور آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے سعودی حکومت کے انتباہ کے بارے میں اسلام آباد سے پریس نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے


ملازمت کے حصول کے لیے ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر کاروائی کرتے ہوئے ایسے زائرین سے پچاس ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جائے گا،




اپنے ملک بیدخلی سے قبل جرمانہ کی ادائیگی کے علاوہ چھ ماہ کی قید ہو گی۔ 50 ہزار ریال کی عدم ادائیگی پر مزید سزا کاٹنی ہو گی، کسی بھی عمرہ زائرین کے غائب ہونے کا متعلقہ ٹو آپریٹرز ذمہ دار ہوں گے ،




اور ان کا ٹور آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے اور شیڈول کے مطابق عمرہ زائرین کے واپس نہ جانے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف مزید بھی سخت الزامات کیے جائیں گے۔
بشکریہ ایکسپریس ٹائمز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *