اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب نے اپنے 2 نئے شہروں کی تعمیر کے لیے لاکھوں پاکستانیوں کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔۔،

سعودی عرب نے اپنے 2 نئے شہروں کی تعمیر کے لیے لاکھوں پاکستانیوں کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔۔،

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ جوائنٹ ورکنگ گروپ ملکرکام کریں گے، سعودی عرب کے 2 نئے شہروں کیلئے افرادی قوت فراہم کی جائے گی، سعودی عرب اور یواے ای سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے،

آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اس دورے سے پاک سعودی عرب تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہدکا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال


کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کے جہاز کو پاک فضائیہ کے طیارے سلامی دیں گے، اسی طرح انہیں 21 توپوں کی بھی سلامی دی جائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا، جبکہ ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوپاکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی دیا جائے گا، سعودی عرب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام معاہدوں کیلئے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔وفاقی وزیراطلاعات نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوآرڈینیشن کونسل قائم کی گئی ہے،


سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عمران خان کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جتنے بھی معاہدے ہوں گے ان کی نگرانی کونسل خود کرے گی، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے 2 نئے شہروں کیلئے افرادی قوت فراہم کی جائے گی، پاک سعودیہ جوائنٹ ورکنگ گروپ ملکر کام کریں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سعودی عرب اور یواے ای سے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے۔بشکریہ اردو پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *