اہم خبریں سعودی عرب خبریں

رات گئے سعودی وزارت محنت سے اہم ترین خبر آ گئی

ریاض – – – – – وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے کہ یکم شوال 1439ھ مطابق 15جون 2018 سے دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے پر عائد پابندی کا نفاذ شروع کردیا جائے گا، اسکا سلسلہ پانچ محرم 1440ھ مطابق 15ستمبر 2018 تک جاری رہے گا،



وزارت محنت کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق دوپہربارہ بجے سے تین بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ کارکنان کی سلامتی اور صحت کے تقاضو ںکو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے
وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت محنت 15رجب 1435ھ سے ایک فیصلہ جاری کئے ہوئے ہے اور وہ یہ



کہ 15جون سے 15 ستمبر تک دوپہر بارہ بجے سے سہ پہرتین بجے تک کھلے مقامات پر کارکنان سے ڈیوٹی لینے کی قطعاًاجازت نہیں۔ جو حضرات اس کی خلاف ورزی کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی ۔
بشکریہ اردو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *