اہم خبریں سعودی عرب خبریں

ٹریفک حادثات کا 60 فیصد سبب موبائل فون ہے محکمہ سعودی ٹریفک

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 16 سے 61 سال عمر کے افراد سے کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیوروں کی اکثریت ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے خطرناک نتائج سے اگاہ نہیں یا اسے اہمیت نہیں دیتی تحقق سے معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والا شخص ذہنی طور پر انتشار کا شکار ہو جاتا ہے اور اسکی توجہ روڈ سے ہٹ جاتی ہے جو حادثہ کا سبب بنتی ہے 37 فیصد افراد موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے بروقت بریک کا استعمال نہیں کر پاتےمحکمہ ٹریفک کے مطابق 60 فیصد ٹریفک حادثات کا سبب موبائل فون ہے انھوں نے مزید کہا کہ موبائل فون دور جدید کی وہ آفت ہے جس کی وجہ سے لاتعداد افراد ٹریفک حادثہ کا شکار ہو کر جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد زندگی بھر کیلئے معذور ہو گئی ہے 37 فیصد افراد موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے بروقت بریک کا استعمال نہیں کر پاتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *