اہم خبریں سعودی عرب خبریں

پہلی بار حرمین ٹرین نے سعودیوں کو مفت سفر کرایا

مدینہ منورہ – – – – – – مدینہ منورہ سے جمعہ کو پہلی بار حرمین ایکسپریس ٹرین سعودی مسافروں کو لیکر مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہوئی، ٹرین انتظامیہ نے مقامی شہریوں کو ہر جمعہ مفت سفر کی سہولت فراہم کررکھی ہے۔



مکہ مکرمہ، جدہ ، مدینہ منورہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کا سفر مقامی شہری ہر جمعہ کو مفت کرسکیں گے
انہیں مفت ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے پہلے سے ریزرویشن کرانا ہوگا۔ ریزرویشن کیلئے



مکہ، جدہ اور مدینہ میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، یہ بات سعودی ریلوے کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح نے بتائی۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی معاشرے کی تجاویز اور آراءحاصل کرنے کیلئے ریلوے کی مفت سروس عارضی طور پر فراہم کی جارہی ہے،



مدینہ سے چلنے والی ٹرین میں جمعہ کو وزیر نقل و حمل اور سعودی ذرائع ابلاغ کی نمائندہ اہم شخصیات موجود تھیں۔ ریڈیو ٹی وی سے اس کی براہ راست کمنٹری نشر کی گئی۔
بشکریہ اردو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *