اہم خبریں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اس مہینے آسمان پر ایسا کون سا نظارہ دکھائی دے گا کہ پوری دنیا حیران رہ جائیگی؟ جانئے اور موقع کو نہ گنوائیے

اس مہینے آسمان پر ایسا کون سا نظارہ دکھائی دے گا کہ پوری دنیا حیران رہ جائیگی؟ جانئے اور موقع کو نہ گنوائیے





مزید یہ خبر بھی پڑھیں:سعودی عرب میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ اب تک جاری غیرقانونی تارکین سے پاک مہم میں اب تک 1098042افراد گرفتار—- غیر قانونی افراد سے پاک وطن مہم کے تحت اب تک 10لاکھ98 ہزار042غیر قانونی تارکین وطن پکڑے لئے گئے ہیں ان میں سے 8لاکھ 9ہزار 321غیر قانونی اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ ایک لاکھ98ہزار 759لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے، جبکہ 89ہزار 962افراد غیر قانونی طورپر ملک میں داخل ہوئے تھے، غیر قا نونی تارکین وطن سے پاک مہم میں کام کرنے والی مشترکہ فورسز نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے، کہ مہم کے آغاز سے لیکر جمعرات چوبیس شعبان1439ھ تک کے اعدادوشمار کئے گئے ہیں، مشترکہ فورس نے


اس عرصے کے دوران 15ہزار 839 ایسے تارکین کو بھی پکڑلیا گیا ہے جو غیر قانونی طور پر ملک میں دراندازی کی کوشش کررہے تھے ان میں سے ستاون فیصد یمنی ، 40فیصد ایتھوپین جبکہ 3فیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں۔734ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔مہم کے دوران مشترکہ فورس نے 1999ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی تارکین کو ٹھکانہ مہیا کئے ہوئے تھے یا انکی مدد کررہے تھے۔341سعودی شہری گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کے علاوہ ٹھکانہ بھی فراہم کئے ہوئے تھے گرفتار شدگان سعودیوں میں سے 316 کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور جرمانے


ادا کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا جبکہ 25 سعودی شہریوں کو سزا سنائی گئی ۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 12290 غیر ملکیوں کے خلاف تفتیشی کارروائی جاری ہے۔ ان میں سے 10367مرد جبکہ 1923خواتین ہیں۔ ایک لاکھ99ہزار 322غیر ملکیوں کو قید کی سزا سنائی گئی۔ ایک لاکھ55ہزار 681غیر ملکیوں کو آﺅٹ پاس بنوانے کیلئے اپنے اپنے سفارتخانے سے رجوع کی ہدایت کی گئی۔2لاکھ 88ہزار 161غیر قانونی تارکین کو مملکت سے بیدخل کیا گیا۔ بشکریہ اردو نیوز .. سعودی عرب کی تازہ ترین نیوز اپ ڈیٹ ،اقامہ قوانین ، ٹریفک قوانین ،وزٹ ویزا اور فیملے ویزا انفارمیشن ،ھروب مطلوب یا اقامہ پر مکتب العمل فیس سے متعلق انفارمیشن کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *