اہم خبریں سعودی عرب خبریں

غیر ملکی ملازمین پر مرافقین فیس کی پالیسی پر نظرثانی فیصلہ کب تک ہو جائے گا

رياض –   –   –   -امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے مختلف ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع جاری کی ہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ محکمے نجی اداروں کے غیر ملکی ملازمین پر مقرر فیس کی پالیسی پر نظرثانی کر رہے ہیں بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چار باخبر ذرائع کی اطلاع پر رپورٹ تیار کی ہے ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ فیس کی مکمل منسوخی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے

وزارتی کمیٹی تارکین فیس کے ڈھانچے پر نظر ثانی یا ترمیم کا جائزہ لے رہی ہے توقع یہ ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اس سے متعلق کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تارکین فیس پر نظرثانی کا مقصد ریاست کی مالیاتی ضرورتوں اور نجی اداروں کے یہاں روزگار اور شرح نمو کی استعداد کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے

ابھی تک کسی بھی ادارے نے تارکین کے مرافقین کی فیس کی بابت کچھ نہیں کہا سعودی بین الاقوامی رابطہ مرکز نے ای میل کے ذریعے بلومبرگ کو بتایا کہ وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر محمود الموعد نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکنان پر فیس پر کوئی نظر ثانی نہیں ہو رہی ہے

بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *