اہم خبریں سعودی عرب خبریں

اقامے کی تجدید میں 3 بار لیٹ پر غیر ملکی کو بیدخل کردیا جائیگا محکمہ پاسپورٹ  

محکمہ پاسپورٹ اقامے کی تجدید قبل از وقت کرانے کا اہتمام کریں۔ اقامے کی تاریخ ختم ہونے سے قبل ہی تجدید کرالیا کریں
اگر کسی تارک وطن نے اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر کی تو اسے سعودی عرب سے بیدخل کردیا جائیگا
پہلی بار تاخیر سے تجدید کرانے پر 500ریال اور دوسری بار تاخیر سے تجدید پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائیگا
تیسری خلاف ورزی پر ایک طرف تو ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور دوسری جانب اسے مملکت سے چلتا کردیا جائیگا
محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سعودی قوانین و ضوابط کی پابندی کو اپنی پہچان بنائیں
قوانین اور ضوابط کو نظر انداز کرنے سے گریزکریں
ھویہ مقیم تارکین وطن کی سعودی شناخت ہے
بروقت تجدید کا اہتمام رکھیں اور 6 ماہ قبل بھی تجدید ممکن ہے
ھویہ مقیم کے ختم ہونے کی تاریخ آن لائن دریافت کی جاسکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *