اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات سے نئی خبر آگئی…..

جدہ – – – – محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ 3ستمبر 2018 ءکی شب تک مملکت سے 800385 حاجی رخصت ہوگئے۔ ان میں سے 710583 فضائی راستے ، 76732خشکی کے راستے اور 13070سمندر کے راستے وطن کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔



یہ خبر بھی پڑھیں : نئے عمرہ ویزوں کا اجراءشروع…..سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال عمرہ موسم صفر کے بجائے یکم محرم 1440ھ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عمرہ ویزوں کے اجراءکی کارروائی شروع کردی گئی۔
وزارت حج وعمرہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت طے کیا گیا تھا کہ سالانہ 30ملین معتمر ارض مقدس آیا کریں گے۔ اس مقصد کی تکمیل کیلئے معتمرین کو جملہ سہولتیں فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائیگا۔ سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے تعاون و اشتراک سے عمرہ ویزوں کا اجراءشروع کردیا گیا ہے۔ وزارت حج نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس نے وزارت خارجہ کے تعاون و اشتراک سے عمرہ ویزوں کا اجراءشروع کردیا ہے.. بشکریہ اردو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *