اہم خبریں قومی خبریں

گزشتہ روز ساتویں کلاس کے طالب علم نے خود کشی کر لی

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں نجی اسکول کے طالبعلم نے خود کو گولی مار دی ، طالب علم اسامہ کا اپنی ٹیچر کے نام لکھا گیا خط سامنے آ گیا۔اسلام آباد کے نجی اسکول میں 16اسامہ نے والد کے پستول سے خود کو کلاس میں گولی ماری، اسکول کا پرنسپل اسامہ کو پمز اسپتال لے کر پہنچا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، ابتدائی تحقیقات کے


مطابق اسامہ کو ٹیچر سے محبت ہو گئی جواب نہ ملنے پر اسامہ نے خود کو گولی مار دی. اسامہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی نے بریک ٹائم میں ایک خط دےکر اسے پرنسل کے پاس بھیجااور اس دوران خودکشی کر لی .
نیٹ پولیس نے دعویٰ کیا کہ خودکشی سے پہلے ٹیچر کے نام لکھا گیا مبینہ خط بھی مل گیاہے-فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ اسامہ کے ساتھیوں اور دوسرے دوستوں کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے
بشکریہ ڈیلی اوصاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *