اہم خبریں سعودی عرب خبریں

عرفہ ، مزدلفہ اور منیٰ میں کل سے چھوٹی گاڑیوں پر پابندی …

مکہ مکرمہ – – – – 5ذی الحجہ 1439ھ جمعرات کو صبح سویرے سے مشاعر مقدسہ چھوٹی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی نافذ کردی جائیگی۔



کسی بھی غیر اجازت یافتہ چھوٹی گاڑی کا داخلہ کل جمعرات صبح سویرے سے عرفہ، مزدلفہ اور منیٰ میں منع ہوگا، یہ پابندی حاجیو ںکی بسوں کی آمد ورفت میں آسانی کیلئے لگائی گئی ہے۔



حج سیکیورٹی کمیٹی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر کوئی غیر اجازت یافتہ گاڑی مشاعر مقدسہ میں کہیں بھی نظر آئیگی تو اسے وہاں سے اٹھالیا جائیگا۔
بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *