اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب ویزا مدت ختم ہونے پر واپس جانے والے غیر ملکیوں کیلئے اہم اطلاع نیا نظام متعارف

سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیر ملکیوں کی ایک خود کار پیغام کے ذریعے اطلاع دینے کا نظام متعارف کرادیا.غیرملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے ذیلی دفاتر سے رجوع کرنے کے بجائے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیر ملکیوں کی ایک خود کار پیغام کے ذریعے اطلاع دینے کا نظام متعارف کرایا ہے
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گیا اور واپس نہیں لوٹا کے عنوان سے ایک خود پیغام اس وقت آئیگا جب حامل ویزہ کی سعودیہ میں قیام کی مدت ختم ہوئے اور اس کی واپسی کو دو ماہ گذر جائیں گے.ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹس کے مطابق گذشتہ برسوں کے دوران سعودی عرب میں ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام رکنے والے سات لاکھ افراد کے خلاف کارروائی کی
ان میں سے بیشتر سعودی عرب میں غیر قانونی قیام کے مرتکب پائے گئے اس کے علاوہ ورکنگ نظام کی خلاف ورزی، سرحدی سیکیورٹی کی خلاف ورزی جیسے واقعات بھی شامل ہیں گذشتہ برس ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیرملکیوں کی تعداد 5 لاکھ سے زاید رجسٹرڈ کی گئ
بشکریہ روزنامہ قدرت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *