اہم خبریں سعودی عرب خبریں

534764غیر قانونی تارکین گرفتار

فیلڈ فورس نے 26صفر 1439ھ سے لیکر 17جمادی الاول 1439ھ تک مملکت بھر میں چھاپے مار کر اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے5 لاکھ34 ہزار764 تارکین گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق 3لاکھ59ہزار748 اقامہ قوانین، ایک لاکھ 24ہزار161 محنت قوانین اور 50ہزار855سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پکڑے گئے
جبکہ 7670 درانداز پکڑے گئے۔ ان میں 70فیصدیمنی، 28فیصد ایتھوپین اور 2فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے جبکہ 480سعودی عرب سے سرحد پار کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *