اہم خبریں قومی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد کا 2107 پاکستانی قیدی رہا کرنے کا حکم جاری ۔۔۔۔،

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد کا 2107 پاکستانی قیدی رہا کرنے کا حکم جاری ۔۔۔۔،

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا گیا، وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کرتے ہوئے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔۔،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ناشتے پر ہوئی ، جس دوران انہوں نے یہ خوشخبری سنا دی ہے ،

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر صبح سویرے خوشخبری سناتے ہوئے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ” وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2017 پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ، سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے دیا جانے والا پاکستان کو یہ سب سے بڑا تحفہ تصور کیا جارہاہے جس کی اس دنیا میں کوئی قیمت نہیں لگا سکتا ہے ۔بشکریہ ڈیلی پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *