اہم خبریں قومی خبریں

ووٹرز کی موجیں لگ گئیں! ووٹ ڈال کر اپنا سیاہی والا انگوٹھا دکھائیں اور مفت کھانوں کا مزا اُڑائیں ……. شاندار آفرکا اعلان کردیاگیا

ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25 جولائی کو کیا گیا ہے۔پورے ملک میں الیکشن کے حوالے سے جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے جب کہ انتخابی مہم بھی اپنے زوروں پر ہے۔ایسے میں لوگوں کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن تک لے کر جانے کے لیے انتخابی امید وار تو اپنی کوشش کریں گے ہی لیکن مخلتف ریسٹورانٹس نے بھی ووٹرز کے لیے شاندار پیشکش کا اعلان کیا ہے،

اور ڈسکانؤنٹ کا بھی اعلان کیا ہے ۔جو کہ ملک میں جمہوری عمل کو جاری رکھنے اور لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے پولنگ اسٹیشن تک لے کر جانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق مختلف ریسٹورانٹس سے یہ اعلان کیا ہے کہ آپ 25جولائی کو ووٹ دیں اور پھر نشانی کے طور پر اپنا انگوٹھا دکھائیں اور ریسٹورانٹ کی جانب سے دی گئی آفر کا مزا لیں،

Espresso نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آگر آپ نے ووٹ دیا ہے تو ہمیں اپنا سیاہی والا انگھوٹا دکھائیں اور ہماری طرف سے ایک کپ کافی مفت انجوائے کریں،

جب کہ Kebabistan نامی ریسٹورانٹ نے بھی انتخابات کے روز 15فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستانی کی بہتری کے لیے ووٹ کاسٹ کریں،آپ کے ووٹ کی بہت اہمیت ہے،

اس کے علاوہ Nosh – Bar & Grill نے بھی الیکشن ڈے پر ووٹر کے لیے شاندار پیشکش کرتے ہوئے لنچ پر 40 فیصد جب کہ ڈنر پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔اور کہا ہے کہ ووٹ دیں اور اپنا انعام حاصل کریں،

Charcoal نے بھی اس موقع پر 25فیصد ڈسکانٹ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ووٹ کاسٹ کریں اور ہماری آفر سے فائدہ اٹھائیں،

Burger Lab نے آفر دی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کا ثبوت دیں

اور ایک برگر خریدنے پر فرائز مفت حاصل کریں،

The Deli نے بھی اعلان کیا ہے کہ اپنا سیاہی والا انگوٹھا دکھائیں اور مفت کافی حاصل کریں،جب کہ Ambrosia نے یہ آفر دی ہے کہ اگر آپ نے ووٹ کاسٹ کیا ہے تو ہماری طرف سے ایک ڈرنک آپ کو مفت میں ملے گی،


اس لیے آپ بھی 25جولائی کو اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔اور پاکستان کی بہتری کے لیے ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔اور ریسٹورانٹس کی جانب سے دئیے گئے ڈسکاؤنٹ اور آفرز کا فائدہ بھی لازمی اٹھائیں۔
بشکریہ اردو پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *