اہم خبریں قومی خبریں

حج کے حوالے سے پاکستان سعودی عرب سے کیا مطالبہ کرنے جارہا ہے؟ حج کرنے والوں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد – – – – حج2019 کے حوالے سے وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اورسعودی ڈپٹی وزیرحج وعمرہ کےدرمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر سال 2 لاکھ کے قریب پاکستان فریضہ حج کی ادائیگی کو جاتے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد ہرسال اس مذہبی فریضے سے محروم رہ جاتی ہے
جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے لیے مختص حج کوٹہ ہے،ہر سال لاکھوں پاکستانی حج کے لیے درخواستیں جمع کرواتے ہیں تاہم قرعہ اندازی کے بعد ان خوش نصیبوں کو چنا جاتا ہے جو حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اس باعث ہر سال ہزاروں خواہشمند افراد ، خواہش اور وسائل کے ہوتے ہوئے بھی حج پر نہیں جا پاتے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان نے پاکستانی حاجیوں کا کوٹہ بڑھوانے کے لیے سعودی عرب سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اورسعودی ڈپٹی وزیرحج وعمرہ کےدرمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان مذاکرات کل ہوں گے۔مذاکرات میں پاکستانی عازمین حج سےمتعلق امورکوحتمی شکل دی جائےگی۔پاکستان سعودی عرب سےحج کوٹہ بڑھانےکامطالبہ کرےگا۔20ہزارسےزائدعازمین حج کااضافی کوٹہ مانگا جائےگا۔مزید یہ کہ پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان معاہدوں پردستخط12 دسمبرکو ہوں گے۔
بشکریہ اردوپوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *