اہم خبریں سعودی عرب خبریں

Pakistani Saves A Saudi Woman Life in Saudi Arabia

سعودی عرب کی ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن کے ایک ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے ایک سعودی خاتون کی جان بچائی ہے،


گزشتہ جمعہ کے دن عسیر ریجن کے المجاردہ کمشنری سے 70 کلو میٹر دور ہائی وے پر ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی،


اس حادثے میں ڈرائیور خاتون موقع پرانتقال کرگئیں جبکہ انکی ساتھی شدید زخمی ہوئیں،
سبق نیوز ویب سائٹ کے مطابق شعلوں میں گھری گاڑی میں آگے سیٹ پر بیٹھی خاتون کو نکالنا راہگیروں کے لیے انتہائی مشکل کام تھا کہ عین اسی لمحے محمد اشرف اپنا واٹرٹینکر چلاتے ہوئے گزرے،





گاڑی سے شعلےبھڑکتے دیکھ کر محمد اشرف فوری رک گئے اور ٹینکرکا پائپ کھول کرآگ بجھانے لگے

عینی شاہدین نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ اگر پاکستانی ڈرائیور آگ بجھانے کے لیے اپنا ٹینکر پیش نہ کرتے تو ممکنہ طور پر دوسری خاتون بھی جھلس جاتیں۔اگر پاکستانی ڈرائیور 10منٹ پہلے پہنچ جاتے تو شاید ڈرائیور خاتون بھی ہلاک ہونے سے بچ جاتیں۔
موقع پرموجودایک اورشہری کا کہنا تھاکہ وہ خواتین کی گاڑی میں لگی ہوئی آگ کو مٹی ڈال کےبجھانےکی کوشش کررہےتھے لیکن آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہو رہا تھا کہ اچانک پاکستانی ڈرائیور،ٹینکرکاپائپ کھول کر ہمارےقریب پہنچ گیااورآ گ پرپانی ڈال کراسےبجھادیا۔
جائے حادثہ سے70 کلومیٹردورمحکمہ شہری دفاع کاقریب ترین مرکز کم سے کم آدھے گھنٹہ کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ شہری دفاع کےاہلکارنےپاکستانی ڈرائیورکی زبردست الفاظ میں پذیرائی کرتےہوئےکہاکہ وہ انہیں انعام سےنوازنےکے لیےاعلیٰ حکام سےبات کریںگے ۔۔

بعض لوگوں نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرائیور محمد اشرف احد ثربان نامی علاقے میں رہتے ہیں اور اس سے پہلے بھی اسطرح کا کارنامہ انجام دے چکےہیں ۔ ایک مرتبہ دکان میں آ گ لگی تھی جسےانہوں نےاپنےٹینکرکےپانی سےبجھا دیا۔




پاکستانی ڈ رائیورمحمداشرف کے تاثرات جاننے کیلئے رابطہ کرنےکی کوشش کی گئی لیکن ان سےرابطہ نہ ہو سکا 

گڑھاموڑ سوشل نیوز سعودی عرب میں غیرملکیوں کے مسائل اور ان کی مشکلات کے حل کی خبروں کے لیے بنایا گیا ہے اس کے علاوہ اقامہ ٹریفک قوانین جوازات مکتب العمل پاسپورٹ اور دیگر مسائل اور ان کے حل خبروں کے لیے بنایا گیا ہے اور ہر روز سعودی عرب کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشہور ہونے والی سعودی خبروں کی بروقت معلومات اردو میں حاصل کرنے کے لئیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں اور دوستوں کو بھی دعوت دیں خبر پسند آئے تو شیئر ضرور کریں شکریہ

Source: Arab News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *