اہم خبریں دلچسپ و عجیب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

سائنسدانوں کو مصر میں 4 ہزار سال پرانی قبر مل گئی، اس کی دیواروں پر کیا چیز بنی ہوئی تھی؟ دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے…

سائنسدانوں نے مصر میں چار ہزار سال قبل مسیح کا ایک اور قبرستان دریافت کیا ہے



لیکن جب انہوں نے اس قبرستان میں موجود ایک مقبرہ کھولا تو اس کی دیواروں پر ایسی چیز بنی ہوئی تھی کہ سب کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ مقبرہ ایک خاتون کا ہے
جس کی موت 30سال کی عمر میں ہوئی تھی، تاہم اس کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی.

اس کے مقبرے کی دیواروں پر حیران کن طور پر کئی طرح کے نقش و نگار اوربیل، گدھے، زرافے اور بارہ سنگھے سمیت کئی دیگر جانوروں کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔



تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جان ڈیرنیل کا کہنا تھا کہ ”مقبرے کی دیواروں پر جانوروں کی تصاویر اور نقش و نگار کے علاوہ کچھ مذہبی علامتیں بھی بنی ہوئی تھیں۔ مقبرے کے بہت بڑے سائز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خاتون اونچے سماجی مرتبے کی حامل تھی،



اس خاتون کا تعلق مصر کے فرعون اول کے زمانے سے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس جگہ پر تحقیقات کرنے سے ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ فرعون اول نے مصر میں کس طرح اپنی سلطنت کی بنیاد رکھی،
“رپورٹ کے مطابق یہ قبرستان مصر کے مشرقی صحرا میں بحیرہ احمر کے قریب دریافت ہوا ہے،
بشکریہ روزنامہ پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *