اہم خبریں قومی خبریں

ملک بھر میں بارش کا نیا سسٹم کب سے شروع ہو رہا ہے ، محکمہ مو سمیا ت سے خبر آگئی۔۔۔

ملک بھر میں بارش کا نیا سسٹم کب سے شروع ہو رہا ہے ، محکمہ مو سمیا ت سے خبر آگئی۔۔۔

اسلام آباد – – – – ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کے ڈیرے ہیں، بارش کا نیا سسٹم کل سے داخل ہوگا، کراچی، بلوچستان، پنجاب میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ملک کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں رہے، اہم شاہراہوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہی۔

دھند کے باعث خانیوال سے ملتان تک موٹروے بند رہی۔ موسم کی خبر دینے والوں نے کل سے ملک میں بارش کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس سے کراچی، بلوچستان کے ساحلی علاقے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بادل چھم چھم برسیں گے،

پہاڑوں پر بھی برفباری کا امکان ہے جس سے پارہ مزید گرنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 16 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام منفی 15، استور منفی 13، بگروٹ منفی 12، گوپس منفی 10، ہنزہ منفی 09، مالم جبہ منفی 08، دیر منفی 05، قلات منفی 04، کوئٹہ منفی 03، مری منفی 02، اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر، لاہور 4، فیصل آباد 6، ملتان 3، پشاور 2 اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بشکریہ ڈیلی اوصاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *