اہم خبریں سعودی عرب خبریں

پاک بحریہ کا جنگی جہاز سعودی عرب پہنچ گیا ! تفصیلات جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے…..

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیر سگالی دورے پرسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ پہنچ گیا۔پاک نیوی کا بحری بیڑہ تین روزہ خیر سگالی کے دورے پر جدہ کے اسلامک پورٹ پر لنگر انداز ہوا تو سعودی نیوی کے اعلی افسران سمیت پاکستانی قونصلیٹ کے عملے نے اس کا استقبال کیا۔بحری بیڑے پر پروقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں پاک سعودی بحریہ کے افسران کے علاوہ دیگر مہمان بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن شاہد واصف نے کہاکہ بحیرہ عرب میں جنگی مشقوں کے دوران پاکستان اور سعودی عرب


کی بحری افواج ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت نے پاکستان کیساتھ دیگر امور کے علاوہ عسکری تعلقات کو بھی فروغ دیا جس سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔اس موقع پر سعودی بحریہ کے کیپٹن طارق العسیری نے پاک بحریہ کو دنیا کی بہترین بحری فوج قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی بحریہ کے تعلقات ہمیشہ سے مضبوط رہے ہیں اور آئندہ بھی دونوں ممالک عسکری تربیت کے لئے تعاون کرتے رہیں گے۔بشکریہ اردو پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *