اہم خبریں سعودی عرب خبریں

عامل منزلی کے لیے بہت بڑی خوشخبری ! عامل منزلی کو ایک ماہ کی تنخواہ مفت ، لیکن ایک شرط پر … سعودی وزارت العمل

ریاض – – – – سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ مسلسل 4برس تک کام کرنے پر گھریلو ملازم کو نہایہ الخدمہ کے طور پر ایک ماہ کی تنخواہ کا حق حاصل ہو جائے گا۔ گھریلو ملازمین اور ان جیسے دیگر تمام کارکنان سے تعلق رکھنے والے لائحہ عمل میں اس کی وضاحت کر دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آجر ہر ہجری ماہ کے اختتام پر گھریلو ملازم کو طے شدہ تنخواہ ادا کرے گا۔ اگر فریقین نے تحریری طور پر


اس حوالے سے کوئی اور معاہدہ کیا ہو تو دونوں اس کے پابند ہوں گے۔ گھریلو کارکن کا محنتانہ اور جملہ حقوق یا تو نقد ادا کئے جائیں گے یا چیک کے ذریعے ادائیگی ہو گی۔ یہ اس صورت میں ہو گا جبکہ گھریلو ملازم اپنی تنخواہ کسی بینک میں حاصل نہ کرنا چاہتا ہو۔ گھریلو ملازم کے پروگرام میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آجر زیادہ سے زیادہ 90دن تک گھریلو ملازمہ کو تجرباتی طور پر رکھ سکتا ہے۔ اس دوران وہ اس کے کردار او رکارکردگی کی بابت اطمینان حاصل کرے گا۔ اس سے زیادہ تجرباتی طور پر رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *