اہم خبریں قومی خبریں

نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن(ر) صفدر کورہا کردیاگیا..

اسلام آباد – – – – اسلام آبادہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق و ز یر اعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاو¿ں کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔جسٹس اطہر من اللہ اور



جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست دہندگان کی اپیلوں پر فیصلہ آنے تک سزائیں معطل رہیں گی ۔سزا معطلی کی وجوہ تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔ عدالت نےفریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
بشکریہ اردو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *