اہم خبریں سعودی عرب خبریں

وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں کے مدینہ منورہ میں 284چھاپے….

مدینہ منورہ – – – – یہاں وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں نے متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے مدینہ منورہ ریجن میں 284چھاپے مارے، 44خلا ف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 29اداروں کو انتباہ جاری کیاگیا۔ خلاف ورزیوں کا تعلق 4قسم کی تجارتی دکانوں میں سامان فروخت کرنے کیلئے 70فیصد


سعودی مقرر کرنے کے فیصلے سے ہے۔ انسپکٹرز چھاپے مارکر سامان فروشوں کی بابت معلومات چیک کررہے ہیں کہ آیا وہ سعودی ہیں یا غیر ملکی ہیں۔ خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے کے تئیں قانونی ، تادیبی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *