اہم خبریں قومی خبریں

بریکنگ نیوز۔۔عوام کی موجیں لگ گئیں۔۔عیدالالضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا….

حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا، وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے لے کر 24 اگست تک عید کی تعطیلات دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق گزشتہ روز نیا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا.

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کم کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 4 کی بجائے تین کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو 21 اگست سے 23 اگست تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات دی گئی ہیں۔ تاہم اب جمعرات کے روز وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا ہے۔ حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے …بشکریہ اردو پائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *