اہم خبریں قومی خبریں

سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگڈم ٹاور پر لگی عمران خان کی تصویر تو آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھی ہی ہوگی لیکن ….

گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بہت وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی الیکٹرانک تصویر سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگڈم ٹاور پر دکھائی گئی. بس پھر کیا تھا ہر طرف بھونچال آ گیا.اور تو اور ایک نوزائیدہ میڈیا چینل نے بھی ’سب سے پہلے ‘ خبر بریک کرنے کے چکر میں معاملے کی تصدیقکرنےکی زحمت بھی گوارا نہ کی اور ایک ’بھرپور‘ نیوز پیکج چلا دیا. ہر طرف تعریف و توصیف کے پُل بندھ گئے کہ سعودی حکومت بھی پاکستان میں تبدیلی کو بہت مثبت نگاہ سے دیکھ رہی ہے اور عمران خان کی عظیم کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شہر کے مشہور کنگڈم ٹاور کو اُن کی الیکٹرانک تصویر سے مزین کر دیا ہے.

اس خبر کو پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کپتان کی بین الاقوامی ساکھ کے حوالے سے خاصا سراہا. بعد میں پتا چلا کہ یہ تصویر جعلی ہے اور عمران خان کے کسی مداح کی کارستانی ہے ….تصویر فوٹو شاپ کی مدد سے تیار کی گئی اور پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ ایک پاکستانی نیوز چینل بھی اس پر یقین کر بیٹھا. سب سے بڑی پریشانی تو اُن پاکستانیوں کو ہوئی جو روزگار کے سلسلے میں ریاض



میں مقیم ہیں اور اُن کا روز اس سنٹر کے پاس سے گزر ہوتا ہے. سوشل میڈیا پرسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مخصوص گروپ میں درجنوں افراد نے اپنی پوسٹوں میں کہا کہ اُن کا روز صبح اور شام کے وقت مذکورہ ٹاور کے پاس سے گزر ہوتا ہے ، مگر نہ اُنہوں نے ایسی کوئی تصویر دیکھی اورنہ کسی دوسرے شخص نے اس کی تصدیق کی. ایک سوشل میڈیا



صارف کامران آر مرزا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کنگڈم ٹاور سعودی حکومت کی ملکیت نہیں ہے بلکہ ایک نجی عمارت ہے. لوگ اتنی سی بات بھی نہیں سمجھ سکتے کہ اگر سعودی حکومت کو عمران خان کے لیے خیر سگالی کا اظہار مقصود ہوتا تو وہ اپنی کسی سرکاری عمارت کو استعمال میں لاتی‘ نجی عمارت کے استعمال کی کیا ضرورت تھی.کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر رائے زنی کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے بھی اپنے دِلوں کی خوب بھڑاس نکالی. بہرحال اس تصویر والی



پوسٹ نے اندرونِ مُلک اور بیرونِ مُلک لاکھوں پاکستانیوں کی عقل کو اچھا خاصا چُونا لگا دیا ہے. بشکریہ قدرت نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *