اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب میں غیر ملکی اور سعودی شہری پر2لاکھ ریال جرمانہ کیونکہ ….. ایسا کام کیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے…..

ریاض – – – – وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے گاڑیوں کے فاضل پرزوں کے غیر قانونی کاروبار پر مصری شہری اور سعودی کی تشہیر خود ان کے خرچ پر مقامی اخبارات میں کردی،





دمام کی محکمہ جاتی عدالت نے مصری شہری اور مقیم غیر ملکی کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث پانے پر سجل تجاری کی منسوخی ، کاروبار کی بندش، زکاۃ ٹیکس کی ادائیگی ، قید کی مدت مکمل کرنے پر مصر ی کی مملکت سے بیدخلی
اور فریقین کے خرچ پر ان کی تشہیر کا فیصلہ سنا دیا تھا،





الزام تھا کہ مقامی شہری غیر ملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہا ہے۔ عدالت نے دونوں پر 2لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا۔ یہ بھی طے کیا کہ آئندہ سعودی شہری گاڑیوں کے فاضل پرزوں کے کاروبار کا مجاز نہیں ہو گا جبکہ مصری مذکورہ ویزے پر دوبارہ مملکت نہیں آسکے گا،

وزارت تجارت نے توجہ دلائی کہ ٹھوس ثبوت مل گئے تھے جن سے واضح ہو گیا تھا کہ سعودی شہری مصری کو اپنے نام سے فاضل پرزوں کا کاروبار کرنے میں بھرپور تعاون دے رہا ہے۔ سعودی قانون تجارت کے




بموجب کوئی بھی غیر ملکی سعودی کے نام سے کاروبار کا مجاز نہیں۔ اسے قانون کی زبان میں “تستر تجاری”کہا جاتا ہے۔ اس پر 2برس قید ، فی کس 10لاکھ ریال جرمانے، تارک وطن کی مملکت سے بیدخلی اور مقامی اخبارات میں دونوں کے خرچ پر دونوں کی تشہیر کی سزا مقرر ہے،

علاوہ ازیں متعلقہ کاروبار بند کرنے ، سجل تجاری ختم کرنے اور آئندہ کاروبار سے ممانعت بھی سزا کا حصہ ہے۔ وزارت تجارت قومی تبدیلی پروگرام 2020کے تحت انسداد تستر تجاری پروگرام نافذ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے 6اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
بشکریہ اردو نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *