انٹرنیشنل اہم خبریں بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے آرمی چیف کو بھی فلسطینیوں پر رحم آگیا….. اسرائیلی سیاستدانوں کیخلاف بغاوت کردی…..

اسرائیلی وزیر تعلیم نافتالی بینیٹ نے سیکورٹی کابینہ کے اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگی طیارے غزہ کے بچوں اوپر بمباری کریں۔
جمعرات کو غزہ پر کئے گئے



حالیہ حملوں کے جائزے کیلئے منعقدہ سکیورٹی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب کوئی بھی آئینی رکاوٹ موجود نہیں ہے تو آخر آپ ان کے اوپر فائرنگ کرنے کی بجائے ان کے اطراف میں کیوں فائرنگ کر رہے ہیں،تاہم اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں بچوں اور نوجوانوں پر فائرنگ کو درست خیال نہیں کرتا کیوں کہ بعض اوقات بچے اور نوجوان غبارے یا پتنگیں اڑاتے ہیں



مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ کیا آپ غبارے، آتشی پتنگوں اور ان کو بنانے والی جگہوں پر بمباری کی تجویز پیش کر رہے ہیں ۔لیکن انتہا پسند ذہن کے مالک وزیر تعلیم بینیٹ نے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا ایسا کرنا ضروری ہے،تاہم سربراہ مسلح افواج کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر میں آپ کے ساتھ ہم فکر نہیں ہوں کیوں کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں وہ پیشے اور اخلاق کی حدوں سے باہر ہے

بشکریہ اردو پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *