اہم خبریں سعودی عرب خبریں ملازمت کے مواقع

سعودی عرب : غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبری سعودی حکومت کا لاکھوں نوکریوں کا شاندار اعلان…..

سعودی عرب کے سرکاری شماریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل قریب میں سعودی باشندوں اور غیر مُلکیوں کے لیے ساڑھے تین لاکھ نوکریاں دستیاب ہوں گی،



خوراک‘ کمرشل اور ہاؤسنگ سیکٹرز میں غیر مُلکیوں کے لیے 67,000جبکہ سعودیوں کے لیے 38,000 نوکریاں مہیا کی جائیں گی۔ انڈسٹریل سیکٹر میں سعودیوں کے لیے تئیس ہزار اور غیر مُلکیوں کے لیے بتیس ہزار ملازمتیں دستیاب ہوں گی،



کنسٹرکشن کی صنعت میں گیارہ ہزار سعودیوں اور تریپن ہزار پردیسیوں کو ملازمتیں دی جائے گی۔ تفریحی شعبے میں مقامی اور غیر مُلکی افراد دونوں کو مساوی طور پر 750‘ 750 نوکریوں سے نوازا جائے گا،



سال 2017ء میں سعودی مردوں کی اوسط ماہانہ تنخواہ 8,388 ریال جبکہ سعودی خواتین کی اوسط ماہانہ تنخواہ 4,939 ریکارڈ کی گئی اس کے مقابلے میں غیر مُلکی مردوں کی ماہانہ تنخواہ 2,679ریال جبکہ غیر مُلکی خواتین کی 4,737 رہی.بشکریہ خبردار نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *