اہم خبریں قومی خبریں

جو کام مریم نواز نہ کر سکیں وہ بیٹے جنید صفدر نے کر دکھایا۔۔۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔جنید صفدر غیرملکی پرواز



کیو آر 628 سے براستہ دوحا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے تو مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا، کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے تاہم جنید صفدر میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر روانہ ہو گئے۔



لیگی ذرائع کے مطابق جنید صفدر اڈیالہ جیل میں اپنے نانا نواز شریف،، والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کریں گے،



بتایا گیا ہے کہ جنید صفدر مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہوں گے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی ہیں، کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میں گرفتاری پیش کی تھی جبکہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جمعہ کے روز لندن سے لاہور پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
بشکریہ اردو پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *