انٹرنیشنل اہم خبریں بین الاقوامی خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیاں بنانے والی کمپنی AUDI نے ایسا اشتہار جاری کردیا کہ دھوم مچادی…

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہے، جس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں نئی گاڑیوں کی مملکت میں درآمد کا نیا باب کھل رہا ہے۔ گاڑیوں کی مارکیٹ میں اس غیر معمولی توسیع نے بڑی بڑی عالمی کمپنیوں کو سعودی عرب کی جانب متوجہ کر دیا ہے،

یہ کمپنیاں گاڑیوں کی متوقع خریدار خواتین کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایک ایس ہی کوشش عالمی شہرت یافتہ کمپنی AUDI نے کی ہے، لیکن ایسے منفرد انداز میں کہ جسے کوئی نظر انداز کر ہی نہیں سکتا،



کمپنی نے ایک اشتہار تیار کیا ہے جس میں ایک سعودی خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو گھر سے روانہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر تو مرد روایتی انداز میں خاتون کے لئے آگے بڑھ کر دروازہ کھولتا ہے اور وہ باوقار مسکراہٹ کے ساتھ چلتی ہوئی باہر نکلتی ہے، ایک کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا دروازوہ، غرضیکہ ہر مقام پر مرد آگے بڑھ کر احتراماً خاتون کے لئے دروازہ کھولتا ہے،
لیکن جب وہ باہر کھڑی گاڑی کے پاس پہنچتے ہیں تو معاملہ بالکل الٹ ہو جاتا ہے۔



اب خاتون آگے بڑھ کر درواز کھولتی ہے اور مرد کو بیٹھنے کا اشارہ کرتی ہے۔ پھر وہ دوسری جانب جا کر دروازہ کھولتی ہے اور خود سٹیرنگ سنبھال لیتی ہے۔ اگلے ہی لمحے گاڑی سڑک پر فراٹے بھرتی نظر آتی ہے،

اور ساتھ ہی سکرین پر یہ الفاظ دکھائی دیتے ہیں ”نئے دروازے کھولنے کا وقت۔ سعودی خواتین کو AUDI ڈرائیونگ سیٹ پر خوش آمدید کہتی ہے۔ “



سوشل میڈیا پراس منفرد اشتہار نے خوب مقبولیت حاصل کی ہے۔ خواتین کے لئے ڈرائیونگ کی اجازت کو ایک بڑی سماجی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس کا اظہار اس اشتہار کے ذریعے بہت عمدگی سے کیا گیا ہے،

یعنی وہ کام جنہیں صرف مردوں کے لئے مخصوص سمجھا جاتا تھا اب خواتین بھی کریں گی۔ وہ سیٹ جس پر اب تک مردوں کا قبضہ تھا اسے اب خواتین بھی سنبھال رہی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *