اہم خبریں قومی خبریں

تشویش ناک بریکنگ نیوز، ن لیگ کے دفتر پر بم حملہ

مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر بم حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے،



بلوچستان کے شہر خاران میں ن لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ خاران میں نامعلوم افراد نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ن لیگ کے انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا



واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
اس سے قبل 2 روز قبل وزیرستان میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں تحریک انصاف کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔



جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد سیاسی جماعتوں کی قیادت کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنا سکتے ہیں، اب 3 دن کے دوران ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر پر ہونے والے دستی بم حملوں نے خوف کی فضا پیدا کر دی ہے،

تاہم سیکورٹی ادارے سیاسی جماعتوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہی ہیں۔
بشکریہ اردو پوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *