اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب سے خروج نہائی پر جانے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر

مرافقین اور تابعین کی فیس کا دوسرا مرحلہ سترہ رمضان 1439ھ سے اسٹارٹ ہوگا
سعودی عرب میں مقررہ نظام کے مطابق خروج نہائی پر جانے کے خواہشمند غیر ملکی سے مذکورہ فیس وصول کی جائے گی اس کے بغیر اسے خروج نہائی نہیں ملے گا مثال کے طور پر اگر کسی غیر ملکی کا اقامہ ختم ہوگیا ہو ، اور وہ خروج نہائی لینا چاہئے ، تو اسے اس وقت تک خروج نہائی نہیں دیا جائےگا تاوقتیکہ وہ اقامے کی تجدید نہ کرالے اور تجدید کراتے


وقت مطلوبہ فیس ادا نہ کردے اس صورت میں ہی اس کا خروج نہائی کا ویزہ جاری ہوگا، البتہ مذکورہ نظام مذکورہ فیس ادا نہ کرنے کے خواہشمند تارکین کو اقامے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے مرافقین اور تابعین کا خروج نہائی جاری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
بشکریہ اردو نیوز
یہ خبر بھی پڑھیں :سعودی اسٹاک میں مندی، سرمایہ کاروں کو 35ارب ریال کا نقصان
امریکہ نے ایران سے ایٹمی ڈیل ختم کرنے کے بعد ایران پر سخت پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے جس سے خام تیل کی سپلائی میں کمی کا امکان اور قیمت 4.7فیصد اضافے کے بعد 4سال پرانی


سطح پر آگئی لیکن تیل کی قیمت بڑھنے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی۔ پچھلے ہفتے تداول آل شیئر انڈیکس 360پوائنٹس کے مدوجزر کے بعد 193.20پوائنٹس کی کمی کے بعد 7914.27پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ ہفتے سارے اشاریے منفی زون پر بند ہوئے۔ پرائس انڈیکس میں 2.38فیصد کی کمی جبکہ سودوں اور حجم میں بالترتیب10فیصد اور 14فیصد کمی نوٹ کی گئی۔ کاروباری مالیت 17فیصد انحطاط کے بعد 19ارب ریال تک گرگئی۔ قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 35ارب ریال کا نقصان ہوا اگر ہم انفرادی کمپنیوں پر نظر ڈالیں


تو معلوم ہوگا کہ ناما کیمیکلز کو فوقیت حاصل رہی۔ منافع کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سعودی ریئل اسٹیٹ رہی جس نے 5فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور اس کی قدر 8.22فیصد اضافے کے بعد 24.10 ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ نقصان کے لحاظ سے


عنایہ انشورنس کی تنزلی عروج پر رہی جسکی قیمت 28.12فیصد انحطاط کے بعد 10.76ریال تک گر گئی۔ الوفا انشورنس کی قدر 20.62فیصد کمی کے بعد 11.05ریال پر بند ہوئی۔ انرجی سیکٹر میں سب سے زیادہ خرید و فروخت پیٹرو رابغ میں ہوئی مگر اس کی قدر 9.88فیصد انحطاط کے بعد25.28ریال تک گر گئی۔ گزشتہ ہفتے جریر نے 24فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا مگر اسکی پرائس پہلے ہی بڑھ گئی تھی اس لئے گزشتہ ہفتے اس کی قیمت 0.63فیصد کم ہوکر 172.80 ریال پر بند ہوئی۔ سعودی کیٹرنگ نے 13.5فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا بشکریہ اردو نیوز ،کےایس اے نیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *