Uncategorized

کون سے غیر ملکی مرافقین ہیں ؟جن کے اقامہ کی تجدید ہونے پر سعودی حکومت نے پابندی لگا دی۔۔۔،

اولاد کے اقاموں کی تجدید کی انتہائی عمر؟…محکمہ پاسپورٹ نے غیر ملکیوں کے اولاد کے اقاموں کی تجدید کی انتہائی عمر واضح کردی کہ کس عمر تک بچوں کی اقاموں کی تجدید ممکن ہے، نیز اقامہ کی تجدید کے لئے عمر کی یہ قید لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ہے یا دونوں میں کوئی فرق ہے،

جدہ۔۔۔ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان بدر القرینی نے کہا کہ مقیم غیر ملکیوں کی زیر تعلیم اولاد کے اقاموں کی تجدید 25برس کی عمر تک ہی ہوسکے گی۔القرینی نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ مقیم غیر ملکیوں کی بیٹیوں کے اقاموں کی تجدید شادی نہ ہونے کی صورت ہی میں ہوگی علاوہ ازیں سعودی اسکولوں اور جامعات میں داخلے کا ثبوت بھی اولاد کے اقامے کی تجدید کیلئے پیش کرنا ہوگ،




القرینی سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا مقیم غیر ملکی کی زیر تعلیم اولاد کے اقاموں کی تجدید 25برس سے زیادہ عمر کے بعد بھی کی جاسکتی ہے یا نہیں؟مقیم غیر ملکیوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا تھا کہ انکی اولاد زیر تعلیم ہے۔ بعض شعبے ایسے ہیں کہ جن میں تعلیم کا دورانیہ زیادہ ہے۔ مثال کے طورپر میڈیسن اور انجینیئرنگ وغیرہ میں زیر تعلیم طلباءکی عمر 25برس سے تجاوز کر جاتی ہے،




ایسی حالت میں انکے اقاموں کی تجدید کا مسئلہ حل کیا جانا چاہئے۔ اندرون و بیرونی ممالک کے تعلیمی اداروں میں داخلے کے سرٹیفکیٹ پر تجدید کردینی چاہئے۔ القرینی نے یہ بات صاف کردی کہ اگر مقیم غیر ملکی کی اولاد کی عمر 25برس سے تجاوز کر جائیگی اور وہ زیر تعلیم بھی ہوگا تب بھی اس کے اقامے کی تجدید نہیں ہوگی، اقامے کی تجدید کی انتہائی عمر 25برس ہے ۔ 25

برس تک بھی ان کے اقاموں کی تجدید ہوگی، جو اسکول یا کالج سے داخلہ سرٹیفکیٹ پیش کرینگے۔ لڑکیوں کے اقامے کی تجدید شادی نہ ہونے تک ہوتی رہےگی

گڑھاموڑ سوشل نیوز سعودی عرب میں غیرملکیوں کے مسائل اور ان کی مشکلات کے حل کی خبروں کے لیے بنایا گیا ہے اس کے علاوہ اقامہ ٹریفک قوانین جوازات مکتب العمل پاسپورٹ اور دیگر مسائل اور ان کے حل خبروں کے لیے بنایا گیا ہے اور ہر روز سعودی عرب کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشہور ہونے والی سعودی خبروں کی بروقت معلومات اردو میں حاصل کرنے کے لئیے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں اور دوستوں کو بھی دعوت دیں خبر پسند آئے تو شیئر ضرور کریں شکریہ

Source: Urdu News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *