اہم خبریں قومی خبریں

سعودی عرب نے و لی عہد کے دورے کے اخراجات کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی بجائے خود برداشت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔،

سعودی عرب نے و لی عہد کے دورے کے اخراجات کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی بجائے خود برداشت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔،

سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے علاوہ تمام تر اخرجات سعودی حکومت برداشت کرے گی ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد میں فقط 3 دن رہ گئے ہیں ۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے ان کے ہمراہ 600 سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے استقبال کی تیاریاں بہت زور و شور سے جاری ہیں۔۔۔،

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سعودی عرب سے 2 سی ون تھرٹی جہاز 8کنٹینرز پر مشتمل سامان لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔اس سامان میں متفرقات کے علاوہ 7 بی ایم ڈبلیو کاریں اور ایک لینڈ کروزر بھی موجود ہے۔8 کنٹینرز پر مشتمل سامان وزیر اعظم ہاوس پہنچا دیا گیا ہے،

دوسری جانب سعودی شاہی مہمانوں کے لیے 8 ہوٹلوں میں 750 کمرے بک کر لئیے گئے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے شاہی مہمان کے شایان شان استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،

تاہم اس موقع پر یہ سوال بھی اٹھایا جارہا تھا کہ ان تمام تر انتظامات کے ساتھ پاکستان کو سعودی ولی عہد کا دورہ کافی مہنگا پڑ رہا ہے۔۔، تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق صرف سیکیورٹی کے اخراجات حکومت پاکستان کو برداشت کرنا ہیں جبکہ بقیہ تمام اخراجات سعودی حکومت خود برداشت کرے گی،

پاکستان کے مہنگے ترین ہوٹلز میں550کمروں کی بکنگ سمیت 300 لگژری گاڑیوں کا کرایہ اورطعام قیام کا خرچہ سب سعودی حکومت برداشت کر رہی ہے، ولی عہد ایکسرسائیز مشین سے لیکر فرنیچر تک اپنا استعمال کریں گے۔بشکریہ اردوپوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *