اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب میں فرضی ہروب کی شکایات سے نمٹنے کےلیے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کو نئی سہولت دیدی گئی ۔۔۔،

سعودی عرب میں فرضی ہروب کی شکایات سے نمٹنے کےلیے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کو نئی سہولت دیدی گئی ۔۔۔،

ریاض- – – – وزارت محنت و سماجی بہبود نے فرضی ہروب کی شکایات سے نمٹنے کیلئے تارکین وطن کو نئی سہولت فراہم کردی۔ وزارت محنت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں توجہ دلائی, کہ ہمارا مقصد کارکنان کو دادرسی کا حق استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنا اور آجر کو ہروب کی رپورٹ کے اندراج کے غلط استعمال سے روکنا ہے،

وزارت کا کہنا ہے کہ جو کارکنان یہ سہولت حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں آن لائن خدمات کیلئے مخصوص ویب سائٹ پر اندراج کرانا ہوگا۔ وزارت نے توجہ دلائی کہ کارکنان کیخلاف ادارے کی جانب سے ہروب کی فرضی رپورٹ پیش کرنے کے ایک سال بعد اس کے فرضی ہونے کے ثبوت فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،

اگر کسی آجر کی ہروب کی رپورٹ کا ثبوت پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہو تو ایسی صورت میں دوبارہ بھی درخواست ناقابل قبول ہوگی، کارکن بذات خود یا اپنے نمائندے کی مدد سے ہروب کی درخواست کے فرضی ہونے کو ثابت کرنے کیلئے چھ اقدامات کرے گا۔ بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *