اہم خبریں قومی خبریں

حکومت کی طرف سے چھٹی کا اعلان۔۔۔، چھٹی کس دن ہو گی ؟ جان لیں ۔۔۔،

حکومت کی طرف سے چھٹی کا اعلان۔۔۔، چھٹی کس دن ہو گی ؟ جان لیں ۔۔۔،

لاہور – – – – حکومت پنجاب کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں صوبے بھر کے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے،

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سال 2019 کی پہلی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے،

وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق رواں سال بھی صوبے بھر میں 5 فروری بروز منگل کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے سے بنایا جائے گا۔

جبکہ اس روز صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ تعطیل کے سلسلے میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ر ہیں گے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا،

اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں اور کانفرنسس کا اہتمام بھی کیا جائے گا، صوبے بھر میں منعقدہ تقریبات میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی، اور دہشت گردی بھارتی فورسز کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔بشکریہ ڈیلی اوصاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *