انٹرنیشنل اہم خبریں بین الاقوامی خبریں

کسی کو بھی وزٹ ویزہ پر بلانے کیلئے کم از کم کتنی تنخواہ ہونی چاہئے؟ بڑے خلیجی عرب ملک نے غیر ملکیوں پر کڑی شرط عائد کر دی،تفصیلات جانیں

کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرنے کی نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ کویت میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کو وزٹ ویزے پر بلانا چاہے تو اس کی شرط یہ ہے کہ اس کی کم سے کم تنخواہ 500 دینارہو۔

اعلامیہ کے مطابق وزٹ ویزے کے لیے تنخواہ کی شرط پر نظر ثانی کرتے ہوئے 500 دینار مقرر کر دی گئی ہے جس کے تحت کفیل اپنے اور اپنی زوجہ کے والدین کے لیے وزٹ ویزے کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔کفیل کی زوجہ اور بچوں کے لیے ویزے کا اجراء 90دن جبکہ والدین اور عزیزو اقارب کو ویزہ 30 دن کے لیے جاری کیا جائیگا۔،بشکریہ اردوپوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *