اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب میں خروج عودہ سے متعلق اہم خبر ۔۔۔۔۔

 ریاض – – – – سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ خروج وعودہ پر جاکر مقررہ مدت کے اندر سعودی عرب واپس نہ آنے کی پابندی کا تعلق مرافقین اور تابعین سے نہیں ،

ایک غیر ملکی خاتون نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹویٹر پر دریافت کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم تھی ۔ خروج و عودہ لیکر اپنے وطن چلی آئی تھی ۔ فی الوقت وہ مملکت سے باہر ہے ۔ اسی دوران مجھے ملازمت کا ویزا مل رہا ہے ،

کیا وہ خروج و عودہ پر مملکت سے نکلنے کے باوجود ملازمت کے نئے ویزے پر سعودی عرب واپس آسکتی ہے یا نہیں ؟سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ خروج و عودہ لیکر مملکت سے جانے اور واپس نہ آنے سے متعلقہ پابندی کا تعلق تابعین اور مرافقین سے نہیں ہے ۔بشکریہ اردونیوز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *