اہم خبریں قومی خبریں

اسلام کا اہم ترین ’فریضہ‘ بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔۔رواں سال سرکاری حج پیکیج کی قیمت میں اضافہ ہونے کا امکان ۔۔۔۔۔

وفاقی وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی2019ء کے اہم نکات تیار کرلئے ہیں، جس کے تحت رواں سال سرکاری حج روپیہ کی قیمت میں کمی اور ڈالرمیں اضافے کی وجہ سے مہنگا ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سرکاری پیکیج ساڑھے3 سے 4 لاکھ تک ہوجائے گا، حج پالیسی کا اعلان جنوری کے وسط میں کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے اہم نکات تیار کرلیے ہیں۔

حج پالیسی کے اہم نکات آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری وفاقی کابینہ کوحج پالیسی پر بریفنگ دینگے۔ بتایا گیا ہے کہ حج پالیسی کے نکات دس جنوری کوہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حج پالیسی ڈرافٹ پرمیڈیا بریفنگ کے ذریعے اعلان کیا جائے گا،

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پالیسی کا اعلان جنوری کے وسط میں ہونے کا قوی امکان ہے۔ رواں سال سرکاری حج روپیہ کی قیمت میں کمی اور ڈالرمیں اضافے کی وجہ سے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اسی طرح حج 2019ء کا سرکاری پیکیج ساڑھے3 سے 4 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دی تونئے ٹورز آپریٹرزکوحج آپریشن میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے سمیت اوپن اسکائی پالیسی کی تجویزبھی پیش کی جائےگی۔ دوسری جانب ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے مزید مہنگائی اورملکی معیشت کے خطرے کی گھنٹیوں کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول 4 روپے سستا کرکے 17روپے ٹیکس لگا دیا، حکومتی ترجمان فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت معاشی مسائل کوحل نہیں کررہی،اضافی قرضے لیے جارہے ہیں، حکومتی ترجمان خود خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے ہیں،فرخ سلیم خود ساختہ ترجمان ہیں تو ان کیخلاف پرچہ درج کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈالر کی قیمت بڑھائی جس سے برآمدات کم ہوئی ہیں۔ بے روزگاری بڑھی اور افراط زر میں اضافہ ہو اہے۔اس سال ٹیکس بھی کم اکٹھا ہوا ہے۔ حکومت کا بجٹ خسارہ 2017ء سے زیادہ ہے۔ حکومتی اخراجات کو کم کرنے کا کیا بنا؟ حکومت نے پہلے چار مہینوں میں ہی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ حکومت منی بجٹ میں پھر مہنگائی بڑھانے جارہی ہے۔ حکومت عوام پر اضافی ٹیکس لگانا چھوڑ دے۔ غریب آدمی امیر کی جگہ ٹیکس دے رہا ہوتا ہے۔حج پالیسی2019ء کے اہم نکات تیار،روپے کی قیمت کمی سے سرکاری حج پیکیج ساڑھےتین سے چار لاکھ تک ہوجائے گا،حج پالیسی کا اعلان جنوری کے وسط میں کردیا جائے گا۔ذرائع وزارت مذہبی امور۔۔۔بشکریہ اردوپوائنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *