اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی تفتیشی ٹیموں کے چھاپے …

ریاض – – – – وزار ت محنت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز کی ٹیموں نے مملکت بھر میں موبائل مارکیٹوں پر 50ہزار سے زیادہ چھاپے مارے۔ سعودی حکومت نے 2018ءکے آغاز میں تمام موبائل مارکیٹوں کی



صد فیصد سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع کیا تھا تب سے اب تک مذکورہ چھاپے مارے گئے۔ 2120خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ان میں سے 1670کا تعلق سعودائزیشن کے قانون اور 450کا دیگر ضوابط کی خلاف ورزی سے ہے۔
1573اداروں کو مختلف خلاف ورزیوں کے حوالے سے انتباہ جاری کئے گئے۔ تفتیشی ٹیموں نے متعدد سرکاری اداروں کے نمائندوں کو بھی چھاپہ مہم کے دوران اپنے ہمراہ رکھا۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں



تجارتی مراکزاور دکانوں پر 50258 چھاپے مارے گئے۔ انسپکٹرز نے چھاپے مار کر یہ جاننے کا اہتمام کیا کہ موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے پر متعلقہ مراکز کس حد تک عملدرآمد کررہے ہیں۔ وزار ت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے مذکورہ معلومات دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ آئندہ بھی چھاپہ مہم جاری رکھی جائیگی۔
خوش آئند امر یہ ہے کہ 48120تجارتی مراکز موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے کے پابند پائے گئے جبکہ پابندی نہ کرنے والے اداروں کی تعداد 2138ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے مقامی شہریوں سے اپیل کی کہ کسی کے ذہن میں اگر موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی اشکال ہو یا کسی کے خلاف شکایت درج کرانا ہو تو ایسی صورت میں 19911 پر رابطہ کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *