اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب میں عرب جعلساز گرفتار….. کیا شرمناک کام کر رہے تھے جان کر آپ بھی لعنت ملامت کریں گے……

ریاض …. وزار ت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض میں نقلی اور ملاوٹی خوشبو یات تیار کرنے والی غیر قانونی لیب قائم کرنے میں ملوث 3عرب کارکنان کی تشہیر کردی۔ تفصیلات کے مطابق تینوں عرب شہری معروف تجارتی مارکوں والی خوشبویات کے پیکٹ فروخت کررہے تھے۔ دعویٰ یہ تھا کہ خوشبو کے مذکورہ ڈبے فرانس کے ہیں ۔ یہ تجارتی دھوکہ دہی اور صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش تھی ۔


ریاض میں فوجداری کی عدالت نے تجارتی جعلسازی میں ملوث افراد کو 32ماہ قید ، ایک لاکھ ریال جرمانے ، لیب سربمہر کرنے ، ضبط شدہ سامان تلف کرانے اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے بعد انہیں مملکت سے بیدخل کرنے، بلیک لسٹ کرنے اورانکے خرچ پر انہیں 2مقامی اخبارات میں بدنام کرنے کی سزا سنادی ۔
بشکریہ اردو نیوز
سعودی عرب کی تازہ ترین نیوز اپ ڈیٹ ،اقامہ قوانین ، ٹریفک قوانین ،وزٹ ویزا اور فیملے ویزا انفارمیشن ،ھروب مطلوب یا اقامہ پر مکتب العمل فیس سے متعلق انفارمیشن کے لئے ہمارا فیس بک پیج لائک کریں تا کہ آپ سعودی عرب سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبروں سے ہر لمحہ باخبر رہیں. اور اگر آپکا کوئی بھی سوال ہو تو آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج پر میسج کرسکتے ہیں آپ کی انشا الله مکمل رہنمائی کردی جائے گی شکریہ.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *