اہم خبریں سعودی عرب خبریں

سعودی عرب میں پاکستانیوں کا پرانا مطالبہ پورا ہوگیا، خوشخبری آگئی

پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کا دہائیوں پرانا مطالبہ بالآخر پورا کردیا گیا ہے،


سعودی عرب کے دیگر شہروں میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کھولے جا چکے ہیں۔ تاہم مسلمانوں کیلئے دوسرا مقدس ترین شہر مدینہ ، یہاں آج تک پاکستان کا پاسپورٹ آفس قائم نہیں کیا۔



پاسپورٹ آفس نہ ہونے کے باعث مدینہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو شدید
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب پہلی مرتبہ مدینہ منورہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے، اہل مدینہ منورہ کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے


⁧‫پاکستان ہاؤس میدنہ‬⁩ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔ احسن اقبال زخمی حالت میں ہونے کے باوجود مدینہ میں پاکستان کے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچ گئے
بشکریہ اردونیوز کےایس اے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *